بنگلورو،28؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) کرناٹک میڈیا اکاڈمی نے 2017کے اعزازات کا اعلان کردیا ہے، آج اکاڈمی کی طرف سے جاری اخباری بیان میں اطلاع دی گئی کہ اکاڈمی کی میٹنگ میں چالیس صحافیوں کو رواں سال اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔اعزاز یافتگان میں کنڑا نیوز چینل سدّی ٹی وی کے سینر رپورٹ ممتاز علی ، لوک درشنا کے صادق علی اور ای منجانے کولار کے محمد یونس شامل ہیں۔ اعزاز یافتگان کی جو فہرست جاری کی گئی اس میں وائی ایس ایل سوامی سنجے وانی ، مالپا ارسارے ، ڈی شیولنگپا ( ای ٹی وی کنڑا) چن بسونا رائچور وانی، شیوپا مڑوال، جنا کورو پتریکے، سی منجوناتھ سنگمیش چوری ، مہیش انگڑی، رامو وگّی ، وجئے کمار پاٹل، بالکرشنا رام چندرا، اگم سرینواس، بسوراج ڈوڈ منی، ٹی وی نائن، روی بدنورسمیا نیوز ، پی منجوناتھ ، ایچ ایل ملیش، کومنجوناتھ ، کے آر منجوناتھ ، جگناتھ شٹی ، ڈاکٹر یو پی شیوانند، رمیش کٹپا ، بسونا شیونا، بھاگیہ شری، ایم بی شو بھا، جے این سری دھر، اسٹالن پنٹو، آدی نارائنا، اور ٹی اشوتھ نارائن شامل ہیں۔